فنڈز کی عدم فراہمی پر حکومت کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سے 10روز میں جواب طلب

 فنڈز کی عدم فراہمی پر حکومت کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سے 10روز میں جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر حکومت کیخلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت سے 10روز میں جواب طلب کرلیا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد شہزار فاروق کی طرف سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ بار ایسوسی ایشن انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،سپریم کورٹ بار کے زیر انتظام لائبریری،میڈکل اور دیگر فلاحی کام کئے جاتے ہیں لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی تعداد 7 ہزار 300 ہے، سپریم کورٹ بار وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے فنڈز پر چلتی ہے، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے دو سال کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے، فنڈز کی عدم دستیابی کی بنا پر بار کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا،اس سے قبل وفاقی و صوبائی حکومت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فنڈز فراہم کرتی آئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -