ٹیلی کام سیکٹر کی انٹرنیٹ سستا کرنے کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی) انٹرنیٹ سستا بنانے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر نے بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس سستا کرنے کے لیے 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔ تجاویز میں کہا گیا کہ بیشتر انٹرنیٹ استعمال کنندہ انکم سے مستثنیٰ ہیں اس لیے ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس صحیح نہیں ہے۔بجٹ تجاویز میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ پر بلند ٹیکس معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے برخلاف ہے۔بجٹ تجاویز میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا میں ٹیلی کام کے بلند ترین ٹیکس لینے والے ممالک میں شامل ہے، ملک انٹرنیٹ دستیابی کے اعتبار سے 90 نمبر پر ہے
ٹیلی کام سیکٹر