جاوید لطیف کے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائدکردیئے 

جاوید لطیف کے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائدکردیئے 

  

لاہور(نامہ نگار) ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماجاوید لطیف کے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائد کر دیئے، پراسکیوشن نے اعتراضات لگا کر چالان کو واپس پولیس کو بھیج دیا پراسکیوشن کی تین رکنی ٹیم نے جاوید لطیف کے چالان پر اعتراضات عائد کئے ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ کے چالان میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیاہے، چالان میں پولیس نے موقع کے گواہوں کو شامل نہیں کیا،پراسیکوشن نے مزیداعتراض عائد کیا ہے کہ نجی ٹی وی کی اینکر کو چالان میں مرکزی گواہ شامل کیا جائے جبکہ نجی ٹی وی شو کے پروڈیوسر سمیت کیمرہ مین کو بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ آڈیو ویڈیو سمیت دیگر ٹیکنکل مواد کو بھی چالان میں لف کیا جائے،میاں جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے چالان جمع کروایا تھا۔

اعتراضات عائد

مزید :

صفحہ آخر -