مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف کشمیری آج مکمل بلیک آؤٹ کرینگے 

مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف کشمیری آج مکمل بلیک آؤٹ ...

  

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج کیلئے آج  رات 8بجے سے 9بجے تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلیک آؤٹ کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے علاوہ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں، سول سوسائٹی کے گروپوں، تاجر اور دیگر تنظیموں نے کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک مثالی بلیک آؤٹ کریں  کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ یہ بلیک آؤٹ کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ بلیک آؤٹ کا مقصد 5اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کوواپس لینے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے کے مطالبے پر بھی زور دینا ہے۔

بلیک آؤٹ

مزید :

صفحہ آخر -