پیدائش، انتقال اور طلاق سرٹیفکیٹ اجراء کی فیس میں 5ہزار روپے تک اضافہ 

  پیدائش، انتقال اور طلاق سرٹیفکیٹ اجراء کی فیس میں 5ہزار روپے تک اضافہ 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)بجٹ سے پہلے مختلف سہولتوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پیدائش، انتقال اور طلاق سرٹیفکیٹ کے اجرا ء کی فیس 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے مختلف سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ برتھ، ڈیتھ اور طلاق سرٹیفکیٹس کے اجراء پر 5 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ساٹھ دن سے دو سال تک جنم دن لیٹ اندراج کی فیس 100 روپے سے 2000 کر دی گئی۔ دو سال بعد لیٹ اندراج کی فیس بڑھا کر 5000 کر دی گئی۔ غیر ملکی بچے کی لیٹ اندراج جنم پرچی کی فیس 5000 مقرر کر دی گئی۔ بیرون ملک پاکستانی کے بچے کی پیدائش کی فیس بھی 5000 کر دی گئی۔ موت کے اندراج کی لیٹ فیس بھی 5000 کر دی گئی۔ غیر ملکی کی برتھ رجسٹریشن کی  5000 فیس ہو گی۔ کوائف میں تبدیلی یا درستگی کی فیس 1000 روپے مقرر، برتھ اور ڈیتھ کی پہلے ساٹھ روز تک رجسٹریشن کی فیس 300 ہو گی۔ حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سرٹیفکیٹس کی پہلے فیس سو روپے تک تھی۔

 فیس میں اضافہ

مزید :

صفحہ اول -