سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی انڈیکس مزید 33.37پوائنٹس گرگیا: ڈالر، سونا سستا 

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی انڈیکس مزید 33.37پوائنٹس گرگیا: ڈالر، سونا ...

  

کراچی (اکنامک  رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس33.37پوائنٹس کی کمی سے 48093.53 پوائنٹس کی سطح آ گیاتاہم53.50 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت16 ارب 17کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت14.95فیصد کم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں بھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48434پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان شروع ہونے کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی یہاں تک کہ انڈیکس 48001پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگئی بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس33.37پوائنٹس کی کمی سے 48093.53پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 21.99پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19635.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس63.07پوائنٹس کے اضافے سے 32486.50پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب15ارب2کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب31ارب19کروڑ66لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم88کروڑ99لاکھ 35ہزارشیئر رہاجو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15کروڑ64لاکھ87ہزارشیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے کے حصص وائتھ پاک کے حصص198.49روپے کے اضافے سے2845.15روپے اور نیسلے پاکستان102.51روپے کے اضافے سے5688.84روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز199روپے کی کمی سے16300روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص 25.13روپے کی کمی سے1091.77روپے ہوگئی۔ مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے برقرار رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے187.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی اور قیمت فروخت189.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے217.60روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے219.60روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار150روپے  ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1ڈالرکی کمی سے 1895ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت130روپے کی کمی سے 96ہزار150روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1500روپے مستحکم رہی۔

مزید :

صفحہ آخر -