استعفوں کے مؤقف پر قائم، پیپلزپارٹی نے ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا: فضل الرحمن 

استعفوں کے مؤقف پر قائم، پیپلزپارٹی نے ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کو نقصان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج بھی اجتماعی استعفے دینے سے متعلق مؤقف پر قائم ہیں،استعفوں کے آپشن سے بھاگ جانا حکومت کو مزید وقت دینے کے مترادف ہوگا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے جو بھی نمائندگی کرے کوئی مسئلہ نہیں،ہمارا تعلق پارٹی سے ہے، افراد سے نہیں ہے، پی ڈی ایم میں دارڑ ڈالنا،مذہبی و سیاسی جماعتوں کو توڑنا ہی 'اْن' کا کام ہے، سیاست دان ان کے آلہ کار بنتے ہیں، اگر وہ آلہ کار نہ بنیں تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پینٹا گون کہہ چکا ہے ہم پاکستانی اڈے استعمال کریں گے،ہمیں حکومت کے کسی وزیر کی بات پر اعتبار نہیں ہے، طالبان کا دباؤ کام آجائے تو کچھ کہہ نہیں سکتے ورنہ ہماری حکومت کی تو کوئی حیثیت نہیں ہے۔   مولانا فضل الرحمان  نے کہا  ہے کہپیپلزپارٹی نے کچھ ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچا، پی ڈی ایم چھوڑنے والوں کے لئے راستے بند نہیں کئے، پیپلزپارٹی واپس آناچاہتی ہے تو راستے کھلے ہیں، استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے، جو پارٹی بھی حکومت کے لئے آسانیاں پیدا کررہی عوام انہیں دیکھ رہے ہیں۔    اب عام عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کی آواز پی ڈی ایم ہے یا وہ جماعت جو پی ڈی ایم سے علیحدہ ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گئی، کیوں ان کے ناجائز حکومت کے ساتھ مفادات شریک ہو گئے ہیں، کیوں وہ جماعت ایسی سیاست کر رہی ہے، جس میں پی ڈی ایم  ان کا نشانہ بنتی ہے، تنقید ہوتی ہے، یہ ساری باتیں ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جماعت آزاد ہے ہم نے تو کوئی ایسا گناہ نہیں کیا ہے، پہلے دن سے 25 جولائی 2018کو جو موقف تھا آج بھی اس موقف پر کھڑے ہیں، ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں، اب چاہے حکومت پانچ دن میں گرے یا پانچ سال میں لیکن تاریخ کے صفحات میں کالے نظر آئیں گے۔ ا۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ وہ جماعتیں جو علیحدہ ہو گئی ہیں وہ واپس آنا چاہتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انہوں نے غلط فیصلہ لیا، جس سے جمہوریت کو نقصان ہوا، ان کیلئے ہم نے راستے بند نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی آواز بننے جا رہی ہے اور رمضان کے تعطل کے بعد اب سوات، کراچی اور اسلام آباد میں بڑے جلسے کرنے جا رہے ہیں، عوام میں اپنے اعتماد کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں جو بھی پیش کرے گی وہ جھوٹ ہی ہو گا، 


فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -