نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم،جسٹس(ر) جاوید اقبال

 نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم،جسٹس(ر) جاوید اقبال

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ناانصافی، غربت کو فروغ دیتی ہے اورمعاشر ے کے معاشرتی ومعاشی اقدارکو مجروح کرتی ہے اور یہ دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرتی ہے۔ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی)کے تحت نیب پاکستان کا مرکزی ادارہ ہے جوکہ بدعنوانی کی اس لعنت کو ختم کرنے اور”سب کے لئے احتساب“ کی پالیسی اپناتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جمعرات کوجاری نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک اعلی ادارہ ہے اور اسے بدعنوانی کے خاتمے کا اختیار حاصل  ہے جوکہ  آگاہی، روک تھام اور انفورسمنٹ کی سہہ جہتی حکمت عملی پر عمل پیراہے۔  

 جسٹس(ر) جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -