کاروبار آخرت کیلئے کررہا  ہوں، مولانا طارق جمیل

  کاروبار آخرت کیلئے کررہا  ہوں، مولانا طارق جمیل

  

لاہور(این این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ وہ کاروبار آخرت کے لیے کررہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جیکو کراچی کے بعد لاہور میں لانچ کرایا گیا ہے جس کے آؤٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا گیا اور اس دوران مولانا کے ہمراہ گلوکار امانت علی کو بھی سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے،دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں  لیکن ممیں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔

 مولانا طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -