سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا سے نیب راولپنڈی میں پوچھ گچھ

سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا سے نیب راولپنڈی میں پوچھ گچھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر سبسڈی  سکینڈل میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا سے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پوچھ گچھ کی گئی۔یونس ڈھاگا نے وزارت سے متعلق مختلف سمریاں، ورکنگ پیپر بھی نیب کے سپردکیے۔خیال رہے کہ 3 اکتوبر 2019 کو سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا قبل از وقت ریٹائر ہوگئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے یونس ڈھاگا کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے یونس ڈھاگا کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔یونس ڈھاگا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسررہے ہیں، انہیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
 یونس ڈھاگا

مزید :

صفحہ اول -