وزیر اعظم کی راتوں کی نیندیں انکی  ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اڑی  

   وزیر اعظم کی راتوں کی نیندیں انکی  ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اڑی  

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی راتوں کی نیندیں انکی اپنی ناکام معاشی پالیسوں کی وجہ سے اڑی ہیں انکی تو صرف نیندیں ہی اڑی ہیں مگر عوام کا تو انہوں نے دن کا سکھ اور چین بھی چھین لیا ہے وہ خود اس بات پر بھی غور کریں لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود جب وزیر اعظم کی مہنگائی نے نیند اڑادی ہے تو ایسی صورتحال میں غریب بے چارے کیا کرتے ہوں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے صرف ملک میں مہنگائی ہونے کا بیان کافی نہیں ہے اس مہنگائی کو بھی انہوں نے ختم کرنا ہے اور عوام کو مہنگائی کے ڈرون حملوں سے بھی انہوں نے بچانا ہے وہ محض ایک اعترافی بیان دیکر اپنی جا ن نہیں چھڑا سکتے ان کو مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوئی عملی کام بھی کرنا ہو گا اور عوام کو زبانی جمع خرچ سے بہلانے کی بجائے عملی طور پر مہنگائی کو ختم کرکے دکھانا ہو گا۔

لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -