وزیراعظم کو مہنگائی ہونے کااعتراف نہیں بلکہ اسے ختم کرنے کا دعویٰ کرنا چاہئے

وزیراعظم کو مہنگائی ہونے کااعتراف نہیں بلکہ اسے ختم کرنے کا دعویٰ کرنا چاہئے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے میڈیا سے درخواست کرتا ہوں وہی عمران خان کو یہ بتا بھی دے اور ان کواس بات کا بھی یقین کروادے کہ انکو پاکستا ن کا وزیر اعظم بنا کر مسلط کئے ہوئے تین سال کا عرصہ ہونے کو ہے مہنگائی ہونے کااعتراف وزیر اعظم نے نہیں کرنا بلکہ مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ وزیر اعظم کو کرنا چاہئے اب وہ کنٹینر والی گفتگو کرنے کی بجائے عملی کام کریں اور گر نہیں کر سکتے تو ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے گھر چلے جائیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کتنے افسوس کی بات ہے قومی سرمایہ اپنی ذاتی تشہیر پر خرچ کرکے وزیر اعظم صرف اس بات کااعتراف کرنے ٹی وی پر آتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کو رات کو نیند نہیں آتی ہے وہ بتائیں کہ کیا مہنگائی ختم کرنے سے ان کو اپوزیشن نے روک رکھا ہے وہ کیوں مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں کررہے ہیں،ان کو بتانا ہو گا کہ آخر وہ کونسی ایسی طاقت ہے جو ان کو مہنگائی کے خاتمے سے روک رہی ہے۔

چودھری منور انجم

مزید :

صفحہ اول -