مہنگائی کیساتھ وزیر اعظم معاشی پالیسیوں کی ناکامیوں کا اعتراف بھی کرتے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کیا سرکاری ٹی وی پر وزیر اعظم صرف اس بات کااعتراف کرنے آئے تھے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،کیا ہی اچھا ہوتا لگے ہاتھوں وہ سرکاری ٹی وی پر یہ بھی اعتراف کر لیتے کہ ان کی ناکام معاشی پا لیسیوں کی وجہ سے اب تک ملک کی کتنی صنعتیں بند ہو گئی ہیں، کتنے مزدورں کے گھروں کے چولہے ان کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں اور ان کی وجہ سے اب تک کتنے ایسے لاکھوں کے حساب سے گھرانے ہیں کہ جو دو قت کی روٹی کھانے سے محروم ہو گئے ہیں،کیا ہی اچھا ہوتا وہ اپنے لئے کوئی سزا بھی تجویز کرکے عوام کو خود ہی بتا دیتے ویسے ہم ان سے یہ پوچھنا چا ہتے ہیں کہ وہ تو ان کے بقول ایک صادق اور امین شخص ہیں پھر یہ مہنگائی کون کررہا ہے اور ان کیخلاف ان کو سخت قانونی کاروائی کرنے سے کس نے روک رکھا ہے ان سوالوں کے جواب بھی انکو اپنے آئندہ کے سرکار لیکچر میں لازمی دینا ہوں گے۔
طلال چودھری