عمران خان کی صورت میں سچا وزیراعظم ملنا پاکستان اور قوم کی خوش قسمتی ہے
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے یہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو عمران خان کی صورت میں ایک ایسا سچا وزیر اعظم ملا ہے جو اپنے عوام سے جھوٹ نہیں بولتا اگر آج ملک میں مہنگائی ہے تواس کی ذمے دار بھی یہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں صرف اپنی جائیدایدیں اور لندن امریکہ میں گھر بنانے کی طرف توجہ دی اور قومی اداروں کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی ان کی پیدا کردہ بگاڑ کو درست کرنے میں وزیر اعظم عمران خان کواتنا وقت لگ گیا۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا ان کے لئے ہوئے قرضوں بلکہ انکے قرضوں کے سود کو بھی اتارنے کے لئے نہ چاہتے ہوئے بھی ہماری حکومت کو قرض لینے پڑے مگر اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف ان کے لئے ہوئے قرضوں کو اتارا بلکہ اب اللہ کے فضل و کرم سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہو گئی ہے اور اب بہت جلد مہنگائی کے خاتمے کی نوید بھی وزیر اعظم قوم کو سنائیں گے چونکہ وزیر اعظم نے ملک کی معاشی صورتحال کو درست کردیا ہے یہی بات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
عندلیب عباس