وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی

  

 اسلام آباد(آئی ا ین پی) وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار کو چیئرمین مقرر کردیا گیا، کونسل33نوجوانوں پرمشتمل ہو گی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس سے وابستہ نوجوان شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں،آزاد کشمیر امور نوجوانان کے وزیر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

عثمان ڈار 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -