شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر  شاہد علی خان نے سی ایم  ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی 

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر  شاہد علی خان نے سی ایم  ایچ میں زخمیوں کی عیادت ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے سی۔ایم۔ایچ بنوں میں اپنے سکواڈ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے پشاور میں سرکاری اجلاسوں سے واپس آکر اپنے سکواڈ پر گذشتہ روز میرعلی میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی سی۔ایم۔ایچ بنوں میں عیادت کی اور زخمیوں کو فراہم۔کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحتیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کمانڈنگ آفیسر سی۔ایم۔ایچ سے ملاقات کرکے زحمیوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات اور انہیں مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں انہوں نے متعلقہ کنسلٹنٹ سے بھی ملاقات کرکے ان کی رائے لی جنہوں نے ان کو زخمیوں کی بہترین علاج کیلئے اقدامات اٹھانے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل گل رحمن اور پرسنل سیکرٹری ٹو کمشنر بنوں ڈویژن نسیم اللہ شاہ موجود تھے۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے سکواڈ پر تحصیل میرعلی کے علاقے ایپی میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے ایک سپاہی شہید جبکہ تین سپاہی زخمی ہو گئے تھے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے زحمیوں کے اہل و عیال اور عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کرکے کہا کہ وہ ان کے غم اور دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اور کہا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ جہاں بھی ان کی بہترین علاج ممکن ہوگی وہاں ان کو ریفر کیا جائیگا تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں۔جس پر ان کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -