ٹانک میں محسود قبائل کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

      ٹانک میں محسود قبائل کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: محسود قبائل کا انتظامی آفسران کا اپنے اسٹیشنوں پر ڈیوٹی نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری انتظامی افسران کو اپنے اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا جائے، مظاہرین تفصیلات کے مطابق اج بروز جمعرات جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا میں مقامی قبائلیوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے سردار نجیب اللہ محسود، شاکر اللہ محسود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے انتظامی افسران جنوبی وزیرستان میں اپنے اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے کی بجائے سنکڑوں کلومیٹر دور ضلع ٹانک سے ضلع کے امور موبائل فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے چلارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ضلعی افسران کی مسلسل غیر حاضریوں چیک نہ ہونے کے باعث علاقے کے ہسپتال اور سکول بھوت بنگلے بن گئے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دن تنگی بودینزائی میں لینڈ مائن بم دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ذمداروں کی غفلت اور لاپرواہی پر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ آپریشنوں کے دوران نصب شدہ لینڈ مائن بموں سے آئے روز معصوم اور بے گناہ بچے شکار ہوکر مر رہے ہیں، انھوں نے علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا مطالبہ کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے  اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -