کوہاٹ،مختلف انڈسٹری کی کامیابی کے احکامات،انویسٹرز موجود ہیں،سابق صدر

کوہاٹ،مختلف انڈسٹری کی کامیابی کے احکامات،انویسٹرز موجود ہیں،سابق صدر

  

کوھاٹ (بیورورپورٹ)کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر نے پشاور میں صوبائی بجٹ کے مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا صاحب سے کوھاٹ میں انڈسٹری کے فروغ کے سلسلہ میں اس سے متعلقہ اداروں کے لیئے بجٹ میں بھاری فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ کوھاٹ ڈویژن میں مختلف انڈسٹری کی کامیابی کے 100 فیصد امکانات اور انویسٹرز موجود ہیں لیکن ان کو حکومتی اداروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔اسکے علاوہ KP  وزیر اعلٰی کے ایڈوائزر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان سے کوھاٹ میں کچھ غیرمنصفانہ ٹیکسز سے متعلق و عوام کے ساتھ دوستانہ ماحول اپنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا اور کہا ٹیکسز جو کہ سہولیات میسر کرنے کے غرض سے لئے جاتے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ سہولت دیکھنے کو نہیں ملتی۔ٹیکس گزار کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات میسر کی جائیں اسکے علاوہ آن لائن نوٹسز وٹس اپ نمبر لے کر جاری کئے جائیں تاکہ گھبراہٹ کا ماحول ختم ہو۔اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی۔  VP.FPCCI زاہد شاہ، سرتاج خان.سیکرٹری خزانہ۔DG کیپرا۔وقاص پراچہ۔راشد بنگش۔ارشد حیات۔محمد جمیل۔محبوب احمد۔وحید احمد بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -