مردان میں شوہر نے بیوی اوربہن کے خون سے ہاتھ رنگ لئے 

مردان میں شوہر نے بیوی اوربہن کے خون سے ہاتھ رنگ لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) نواحی علاقہ محب بانڈہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بہن کو قتل کرڈالا،واردات گھریلو ناچاقی پر پیش آئی گڑھی کپورہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق علاقہ محب بانڈہ کے رہائشی عباس کی چار سال قبل آمنہ سے شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی درمیانی شب مبینہ طورپر عباس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی آمنہ اور سولہ سالہ بہن منیبہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرارہوگیا پولیس نے مقتولہ آمنہ کے والد گل مجیدکے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔