پشاور، شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی عروج پر

پشاور، شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی عروج پر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فلفور بحال کر کے ریلیف فراہم کیاجائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے علاقہ دلازاک روڈ پخہ غلام میں گزشتہ رات سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکین شدید گرمی رل گئے جبکہ واپڈا حکام اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کے بل بھی باقائدگی سے دیتے ہے اسکے باجود گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے اور علاقہ عوام کیساتھ ظلم کے مترداف ہے علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فلفور بحال کی جائے اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر رنگ روڈ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -