ڈبلیو ایس ایس پی کا ”اپنی گلی“ پروگرام کا بھانہ ماڑی سے کا آغاز

      ڈبلیو ایس ایس پی کا ”اپنی گلی“ پروگرام کا بھانہ ماڑی سے کا آغاز

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے یونیسف کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کے تحت ”اپنی گلی“ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے پروگرام کا آغاز یونین کونسل 30 بھانہ ماڑی کی نیبرہوڈ کونسل 85 سے کیا گیا جس کا دائرہ بتدریج پراجیکٹ میں شامل یونین کونسلوں تک بڑھایا جائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی کا سٹیزن لیزان سیل پروگرام کے لئے نیبر ہوڈ کونسلوں میں رضا کار گروپس تشکیل دے رہا ہے رضا کار گروپس بوقت ضرورت اور ایمرجنسی صورتحال میں عملہ صفائی سے تعاون کریں گے جبکہ ہفتے میں ایک بار پانی وصفائی کی اہمیت سے متعلق اپنے اپنے علاقوں میں ڈبلیو ایس ایس پی عملے سے ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، ڈبلیو ایس ایس پی رضا کار گروپس کے ارکان کو تربیت دے رہی ہے۔ اپنی گلی پروگرام کے تحت لوگوں کو رضا کارانہ طور گھروں کے ساتھ ساتھ گلی صاف رکھنے، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے، پانی کا صرف ضرورت کے مطابق استعمال، بلوں کی بروقت ادائیگی اور عملے سے تعاون کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انہیں خالی جگہوں میں پودے لگانے کا کہا جارہا ہے۔ پروگرام کا مقصد شہر کی صفائی یقینی بنانا اور خوشگوار ماحول کے لئے لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت پودے لگانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ یونین کونسل بھانہ ماڑی میں تشکیل کردہ رضا کار گروپ نے عملے سے تعاون شروع کر دیا ہے گروپ کے ارکان رضا کارانہ طور پر سی ایل سی فیلڈ افسران سے ملکر آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں لوگوں نے گلی کو صاف اور گھروں کے سامنے پھولدان اور پودوں کے گملے رکھنا شروع کر دیا ہے۔ رضا کار گروپس پانی لیکیج، عدم صفائی اور شہری خدمات سے متعلق دیگر شکایات ڈبلیو ایس ایس پی کو پہنچائیں گے تاکہ انہیں فوری بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -