کورونا ویکسین بلکل محفوط اور موثر ہے،وی سی زرعی یونیورسٹی 

کورونا ویکسین بلکل محفوط اور موثر ہے،وی سی زرعی یونیورسٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین بلکل محفوظ اور مؤثر ہے پاکستان میں آبادی کی تناسب سے اب تک بہت کم ویکسین لگے ہیں. جب تک 13 سے 14 کروڑ عوام کو ویکسین نہ لگوایا جائے اس وقت تک ہم کورونا خطرات سے محفوظ نہیں رہ سکتے. انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد رجسٹریشن کر کے کورونا ویکسینیشن کروائے تاکہ ہمارے  اجتماعی عبادات، شادی بیاہ کے تقریبات اور دوسرے معاشرتی معمولات واپس لوٹ سکے. پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کورونا ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب کورونا کے تمام ویکسین محفوظ ہیں. انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیادہ تر ملازمین نے ویکسینیشن کی ہیں اور بہت جلد باقی ملازمین کی بھی ویکسینیشن کی جائے گی۔