شیر گڑھ، عوام کیلئے خوشخبری، کورونا کی تیسری لہر میں خاتمہ ممکن 

شیر گڑھ، عوام کیلئے خوشخبری، کورونا کی تیسری لہر میں خاتمہ ممکن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیرگڑھ (نا مہ نگار)  تخت بھائی کے عوام کیلئے خوشخبری کرونا وائرس کی تیسری لہر خاتمے تک پہنچ گیا ہے تحصیل تخت بھائی کے 3لاکھ 45ہزار 247 کی ابادی میں گذشتہ چار دنوں کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہو گئی ہے لیکن ان افراد میں زیادہ تر افراد کی عمریں 60سے زائد ہیں کرونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تحصیل بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسی طرح شہریوں نے کرونا ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو انشاء اللہ العزیر بہت جلد تحصیل تخت بھائی کرونا سے پاک علاقہ قرار دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں کیا تو اہیں اور بلا معاوضہ ہسپتال میں ویکسین کریں تاکہ ائندہ کے لئے زندگی محفوظ ہو سکے تحصیل تخت بھائی کے علاقہ جو کہ ابادی کی لحاظ سے بڑی تحصیل ہیں اور تحصیل تخت بھائی کی ابادی ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہیں ان میں گذشتہ 31مئی سے لیکر 2جون تک کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12تک پہنچ چکی ہے جن میں زیادہ تر افراد کی عمریں 60سال سے زائد ہیں متاثرہ افراد میں 61سالہ مسماۃ (گ)71سالہ رحیم خان 70سالہ شمس الرحمان 2سالہ کمسن بچہ عمر خان 60سالہ سید الرحمان 32سالہ مسماۃ(س) 33سالہ نعمان خان 22سالہ مسماۃ(ش) 62سالہ فرید گل 73سالہ نوران شاہ شامل ہیں جو کہ لاکھوں کی ابادی میں نہ ہونے کے برابر ہیں تخت بھائی ہسپتال کے سینئر میڈیکل سپشلسٹ اور کرونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا را اپنی زندگی محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی محفوظ بنایں کرونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درامد کو یقینی بنایں تاکہ تخت بھائی سے جلد ازجلد کرونا کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی فضل وکرم سے تحصیل تخت بھائی میں کرونا نہ ہونے کے برابر ہیں