بنوں میں رکشہ ڈرائیورز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

بنوں میں رکشہ ڈرائیورز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کے خلاف ٹاؤن چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے ٹریفک پولیس سے ناراضگی کا اظہار کیا اُنہوں نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس ہمیں بے جا جرمانہ کرتی ہے جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیورز ڈرائیونگ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں جینا مشکل ہے اُنہوں نے اپنی فریاد انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر کے دفتر پہنچائی جہاں پر انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر نے ان کی فریاد سن کر مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس انچارج کے ساتھ ملاقات کی اُنہوں نے ٹریفک انچارج عصمت اللہ کو رکشہ ڈرائیوروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اُنہوں نے ان کی بات سن کر متعلقہ ٹریفک اہلکار کو پوائنٹ سے تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم رکشہ ڈرائیوروں کو کسی صورت بیروزگار نہیں کرنا چاہتے ہیں نہ ہی ہم انکے دشمن ہیں لیکن ڈی پی او بنوں کو سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک میں خلل ڈالنے والے رکشہ ڈرائیوروں وک جرمانہ کیا جائیگا جس پر انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر اور رکشہ ڈرائیوروں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور احتجاج کو ختم کرکے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -