ٹانک، مائن بم دھماکہ، 3بچوں کی شہادت پر لواحقین کا احتجاج اور دھرنا 

ٹانک، مائن بم دھماکہ، 3بچوں کی شہادت پر لواحقین کا احتجاج اور دھرنا 

  

  ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: گزشتہ روز لینڈ مائن بم دھماکے میں شہید ہونے والے تین بچوں کے لواحقین نے دفنانے سے آنکار کرکے میتوں کو مکین اشکرکوٹ منتقل کرکے احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ٹنگی بودینزئی میں لینڈ مائن بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تینوں بچوں کے لواحقین نے تدفین سے انکار کرکے میتوں کو آشکر کوٹ مکین منتقل کردیا ہے، دھرنے شرکاء نے اشکرکوٹ کے مقام پر خیمے لگا کر احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے، دھرنا شرکاء کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لدھا فرحان خان نے مذاکرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، لیکن تاحال مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، دھرنا شرکاء نے شہید ہونے والے بچوں کو شہدا پیکج دینے سمیت علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے اور بچوں کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -