کورونا وباء،طبی عملہ نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کیا 

کورونا وباء،طبی عملہ نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شیر،اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرناک وباء میں طبی عملے نے فرنٹ لائن کا کردا ر ادا کرتے ہوئے شہادتیں نوش کئے۔اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کرونا مریضوں کے علاج معالجہ کیا جس پر ہم اپنے ان قومی ہیروز شہیدڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیاں تاحیات یاد رکھی جائے گی۔جہاں پوری دنیا بلخصوص تیسری دنیا کے ممالک جس پر پاکستان سرفہرست ہے نے وباء کا جس طرح مقابلہ کیا اس پر پوری دنیا حیران ہیں۔عوامی تعاؤن،ڈاکٹروں کی بھرپور لگن اور انتظامیہ کی سرپرستی سے قابل تحسین اقدامات سے آج حالات تیسری دنیا کے ممالک کے بہ نسبت پاکستان میں کافی بہتر ہے جس کا سارا سیلہ طبی عملہ،انتظامیہ،پولیس اور با شعور شہریوں کو جاتا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں ماس ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر عبدالوحیدنے شرکاء کو بریفنگ دی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واجد علی نے کہا کہ ان کی یہاں تبادلے کے فوری بعد کرونا وائرس کے کیسز شروع ہوئے اور انتہائی مشکل حالات میں محکمہ صحت سمیت دیگر معاملات کو چلاکر کام کا سیلہ ملااور دیگر کے نسبت یہاں حالات قابوں میں رہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام فوری طور پر میسیجز کرکے اپنے آپ کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کرکے ویکسینیشن سنٹر میں ویکسین کرائیں۔اے سی واجد علی کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز میں طبی عملے سے جوفرائض سرانجام دئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔