محب وطن علماء اور عوام مدارس چلا رہے ہیں،مولانا محمد ادریس 

محب وطن علماء اور عوام مدارس چلا رہے ہیں،مولانا محمد ادریس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محب وطن علماء اور عوام  مدارس چلا رہے ہیں آج اگر پاکستان میں اسلام اپنی اصلی شکل میں موجود ہے تو اس کا سہرا علمائے حق کے سر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قربانیاں دے کر مدارس مساجد اور دینی علوم کے طلباء اور احیاء العلوم کے لیے کوششیں کی ہیں ان خیالات کا اظہار   جمیعت علمائے اسلام خیبرپختونخواہ کے سرپرست اعلی شیخ الحدیث  مولانا محمد ادریس نیپشاور پجگی روڈ کے علاقے مندرہ خیل میں جامعہ محمودیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی ندیم محمودی اور مہتمم مدرسہ مولانا جاوید حقانی نے بھی خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے مولانا ادریس نے کہا کہ مدارس کے ساتھ عوام کو اپنا رشتہ برقرار رکھنا چاہیے اور علماء کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے مدارس کے نظم و نسق کو چلانے والے علماء کا ہاتھ بٹانا ہر مسلمان کا فرض بنتا ہے انہوں نے کہا کہ مدارس بغیر کسی حکومتی تعاون کے چلتے رہتے ہیں اور سارا سال علوم دینی سے طلبا کو روشناس کراتے ہیں اور  عوام کی بڑی تعداد مدارس کے نظم و ضبط کو چلانے کے لیے علماء کے ساتھ تعاون کرتے  ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مدارس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اور مدارس کا احیاء اصل میں پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے مدارس نے ہمیشہ محب وطن لوگ پیدا کیے ہیں اور انہی مدارس سے فارغ التحصیل علمائے کرام نے کفار کو ہمیشہ دندان شکن جواب دیا ہے اور پاکستان کی اسلامی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -