بجٹ مثالی ہوگا‘ترقی کا سفر شروع  معیشت مضبوط ہورہی ہے، زین قریشی

بجٹ مثالی ہوگا‘ترقی کا سفر شروع  معیشت مضبوط ہورہی ہے، زین قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاد زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا سفر شروع ہو(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 چکاہے۔ جو سازشوں سے رک نہیں سکتا۔ ملکی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے۔ جو اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکا۔ ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے فارغ ہونگے تو کسی اور طرف توجہ دیں گے۔ پہلے دن کہہ دیا تھا پی ڈی ایم زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آرہا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اولین ترجیح، وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی پیکیج خوش آئند، یہاں کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر سنڈھل اور آصف سلیم سنڈھل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اور مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت عوام ہے۔ عوام نے 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھرپور میڈیٹ دیا ہمیں عوامی مینڈیٹ کا احساس ہے۔ عوام دوست پالیسیاں بنا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اس موقع پر استقبالیہ میں خالد جاوید وڑائچ اعجاز لوٹھڑ  راناعبدالجبار رانا نعیم  محمد حسنین پڑھاڑودیگر افراد اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے یونین کونسل جلال آباد بدھلہ سنت  رنگیل پور  یونین کونسل پنج کوہ کا دورہ کیا جہاں وہ پی ٹی آئی کارکنوں سے ملے  عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس دوران وہ وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہو ں نے مختلف یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -