جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی میں کوتاہی برداشت نہیں، الطاف بلوچ

جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی میں کوتاہی برداشت نہیں، الطاف بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر ) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف انور بلوچ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
زیر تعمیر منصوبہ جات کا معائنہ کیا گیا مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ الطاف انور بلوچ نے کوٹ ادو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور معیار جائزہ لیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان خرم عباس خان اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے اقبال پارک میں قائم سستے بازار میں اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، بعد ازاں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ الطاف انور بلوچ اچانک یونین کونسل درگھ کے دفتر پہنچ گئے اور یونین کونسل کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر سیکریٹری یونین کونسل کی ناقص کارکردگی پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور یونین کونسل کے رجسٹریشن کلرک عابد کو معطل کر دیا، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ الطاف انور بلوچ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی میں کوئی کوتاہی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے لہذا تمام آفیسران وزیر اعلی پنجاب کے وڑن کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات بروقت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کروائیں انہوں نے کہا کرپشن اور کمیشن کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی ہے کسی کی کرپشن پر تھوڑی سی رعایت کی بھی توقع نہ رکھی جائے، انہوں نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبہ جات کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیاض جتالہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روشن ضمیر اور دیگر انجینئرنگ اور میونسپل سٹاف بھی موجود تھا۔
الطاف بلوچ