20گینگز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

20گینگز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے قانون شکنی کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 بدترین وارداتوں میں ملوث ٹاپ10اور ٹاپ20 ”گینگسٹرز“ کی گرفتاری کے لئے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،سوشل میڈیا کے ذریعے قانون کو چیلنج کرنے والے ”گینگسٹرز“کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروانے کے لئے مجاز اتھارٹی سے رابطے کی ہدایات جاری،قانون شکنوں کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے لئے بھی ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کروائی جائے،آر پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن میں ہر قسم کے ”گینگسٹرز“ کی گرفتاری کے لئے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں بیک وقت خصوصی مہم کے تحت آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے،انہوں نے چاروں اضلاع لیہ،مظفر گڑھ،راجن پور اور ڈی جی خان کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ہر قسم کے گینگسٹرز سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہو گیا کہ ان کی گرفتاری کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کئے جائیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ گینگسٹرز معاشرے میں قانون کو چیلنج کر کے اپنی بدمعاشی کا قانون چلانا چاہتے ہیں ریاستی قانون کے مقابلے میں کوئی بھی قانون انتہائی غیر قانونی ہے جسے قانون کی طاقت سے اکھاڑ پھینکا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر قانون شکنوں ان کے سہولت کاروں ان کی کمیں گاہوں کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی معلومات اور اطلاعات کا تبادلہ کیا جائے کیوں کہ ریاست کے ہر ادارے کا مقصد قانون کی حکمرانی اور اس کی عملداری ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ”گیگسٹرز“ سوشل میڈیا کو استعمال کر کے قانون شکنیوں کو فروغ دیتے ہیں جس سے معاشرتی امن کا توازن بگڑ جاتا ہے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ ٹاپ10اور ٹاپ20گینگسٹرزکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے اور ان کی مانیٹرنگ کرنے کے حوالے سے ضابطے کی کارروائی کر کے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ معاشرے میں رٹ صرف قانون کی ہے،خود کو مصنوعی حوالے سے بالادست سمجھنے والے ”گینگسٹرز“ کوآخر کار قانون کے شکنجے میں آنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ٹاپ10اور ٹاپ20گینگسٹرز کے خلاف اس خصوصی آپریشن کی میں خود کمانڈ اور نگرانی کروں گا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -