عوام ووٹ کو عزت دو کے نعرے کیساتھ کھڑی ہے، میاں امتیاز احمد

عوام ووٹ کو عزت دو کے نعرے کیساتھ کھڑی ہے، میاں امتیاز احمد

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

سیکرٹری وسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیازاحمدنے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ کھڑی ہے اور حقیقی جمہوری سوچ کی حامل جماعت نواز لیگ کو برسر اقتدار دیکھنا چاہتی ہے،نواز لیگ کی قیادت پرآج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جو ہمارے موقف کے درست ہونے کی واضح دلیل ہے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے سامنے نواز لیگ ڈٹ کر کھڑی ہے حکمرانوں کا جلد اقتدار کے ایوانوں سے رخصت ہونا طے ہے، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے میاں امتیازاحمدنے کہاکہ بجٹ ابھی آیا نہیں بلکہ ابھی تو بجٹ کا مہینہ ہی شروع ہوا ہے مگر حکومت کی جانب سے بجلی،گیس،پانی، ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، حکومت بجٹ سے قبل ہی ٹیکسوں کی بھر مار کررہی ہے اور ابھی بجٹ میں جو ٹیکسوں کے مزید ڈرون حملے عوام پر ہونے ہیں وہ ابھی باقی ہیں اس وقت بجلی کا فی یونٹ ٹیر ف بھی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے،تبدیلی سرکار کے دور میں روٹی، کپڑا اور مکان عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے، عمران نیازی اپنے دعوے کے مطابق عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے ہیں اورتین سالہ اقتدار نے حکومت کو بری طرح سے بے نقاب کردیا،عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی 90 روز میں سب اچھا کردینے والے عمران نیازی تین سال گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے۔  

میاں امتیازاحمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -