حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا، سعید منیس

حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا، سعید منیس

  

  ٹبہ سلطانپور(سٹی رپورٹر)  سابق ایم این اے سعیداحمدخان منیس(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ  ہوا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان  نے حکومت سبھالتے ہی پہلے دن سے جوپالیسیاں ملک وقوم پرلاگوکی عوام متنفر ہو چکی ہے۔ ہر طبقہ فکر کے لوگ ہمارے تاجر حضرات،کسان،طلباء، وکلا، مزدور سب کی زندگیاں مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ نہ تجربہ کارحکومت ملک وقوم پررحم کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آ ئے اوران کی زندگیوں کا سکھ چین لٹایا جائے اس موقع پر نوشاد خان پٹھان، عبدالوہاب خان،اعجاز خان پٹھان ،آصف کھوکھر،عمر فاروق کمبوہ، خرم خان پٹھان، حافظ طارق سمرا، چوہدری طارق کمبوہ و دیگر معزین علاقہ موجود تھے۔

سعید منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -