کچے کے ڈاکو بڑا آپریشن: ملزمان تمن لنڈ کے پہاڑی علاقوں کی گھاٹیوں میں فرار، مرکزی ملزم کا سالہ گرفتار 

کچے کے ڈاکو بڑا آپریشن: ملزمان تمن لنڈ کے پہاڑی علاقوں کی گھاٹیوں میں فرار، ...

  

 ڈیرہ غازیخان، چوٹی زیریں،کوٹ مبارک (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) لادی گینگ کے خلاف آج صبح چار بجے تمن لنڈ میں بڑا آپریشن کیاگیا. آپریشن کی کمانڈ بی ایم پی کمانڈنٹ نے کی جس میں رینجرز اوردیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا. آپریشن کے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

دوران لادی گینگ کے مرکزی ملزم محمد رمضان کے سالے جمیل کوبارڈر ملٹری پولیس نے فرار ہوتے ہوئے گرفتارکر لیا.  جمیل گینگ ممبرز کا قریبی رفاقت کار ہے اور کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے. یہ بات آج یہاں سہ پہر مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے لادی گینگ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے  میں بتائی. ترجمان نے بتایا کہ آج صبح ڈی جی خان کے نواحی پہاڑی علاقہ ہفت گٹھ میں سکیورٹی فورسز نے گینگ کے خلاف آپریشن کیا تو ملزمان تمن لنڈ کے پہاڑی علاقوں کی گھاٹیوں میں فرار ہو گئے. ترجمان نے کہا ہے کہ لادی گینگ کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا. ترجمان نے بتایا کہ آج صبح کا یہ آپریشن چھ گھنٹے مسلسل جاری رہا جس کے دوران لادی گینگ کے ملزمان سکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے رہے لیکن فورسز کے جوان محفوظ رہے. آپریشن کے دوران گینگ کے ملزمان کی ہفت گٹھ علاقہ میں پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیاگیا اور ان کا سامان رسد جس میں سولر پینل اوردیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیاگیا ہے. فورسز نے گینگ کے سہولت کاروں کی پناہ گاہوں کو بھی ملیا میٹ کر دیا ہے. ترجمان نے تازہ ترین صورتحال بارے بتایاکہ گینگ کے ملزمان اب چھوٹی، چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر تمن لنڈ کی گھاٹیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن بارڈر ملٹری پولیس اوردیگر سکیورٹی فورسز ابھی بھی ملزمان کے تعاقب میں ہیں اور تاحال آپریشن جاری ہے. ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں. ٹرایبل ایریا میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں بی ایم پی کی بھر پور معاونت۔۔۔  پولیس کی ایس ایس جی سے تربیت یافتہ سپیشل آپریشن یونٹ کی ٹیمیں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں شریکپولیس کی طرف سے ایس پی انویسٹی گیشن, ڈی ایس پی صدر اعجاز احمد بخاری، ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب اور  ایلیٹ پولیس فورس کے ڈسٹرکٹ کمانڈر کی لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں خصوصی طور پر شرکت۔۔ لادی گینگ کے عزائم خاک میں ملانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ٹرایبل ایریا میں بی ایم پی اور پنجاب رینجرز کے ساتھ  منظم انداز میں بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے۔ بی ایم پی۔ رینجرز اور پولیس کے دستوں نے گذشتہ شب آپریشن شروع کیا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آپریشن کو خفیہ رکھا گیا۔۔اس وقت ٹیمیں لادی گینگ کی کمین گاہوں کے اطراف میں موجود ہیں۔۔  آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 04 بلٹ پروف گاڑیوں،04 APCاور  02ڈرون کیمروں اور IT کے ماہر افراد کی معاونت حاصل۔۔ لادی گینگ کے ممبران کی گرفتاری  کے لیے ضلع پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اسی اصول کو  پیش نظر رکھتے ہوے پولیس کی پہاڑوں میں ان کے خفیہ ٹھکانوں کی طرف  پیش قدمی کی۔ لادی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کو پولیس نے تباہ کر کے آگ لگا دی۔۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ہر وقت کوشاں ہے انشا اللہ جلد ہی لادی گینگ کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاے گا۔

لادی گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -