اپوزیشن کو ملک،عوام اور جمہوریت کا احساس نہیں، جہانزیب کھچی

اپوزیشن کو ملک،عوام اور جمہوریت کا احساس نہیں، جہانزیب کھچی

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے جہانزیب خان کھچی،جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر طاہر انور واہلہ نے کہا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ہے کہ اگر اپوزیشن کو اس ملک،عوام اور جمہوریت سے ذرا سا بھی لگاو ہوتا تو یہ مختلف چینلز پر اپنے بھاشن سے عوام کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت کو ایسے مشورے دیتی جس سے اس ملک کے عوام کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت کو ایسے مشورے دیتی جس سے اس ملک کے عوام کیلئے بہتر بجٹ پیش کرنے میں مدد ملتی لیکن یہ تو ایسی فضا پیدا کررہے ہیں جیسے بجٹ کے نام پر حکومت سے کسی جنگ کی تیاری کررہے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں گزشتک تین سال سے یہ لوگ یہی کھیل کھیل رہے ہیں مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں چاہے پانچ دن لگیں یا پانچ سال حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے پی ڈی ایم کی اپنی حیثیت یہ ہے کہ 11سیاسی پارٹیوں کا صدر اپنا ایک ڈپٹی چیئرمین نہیں بنوا سکا یہ ان کی اوقات ہے ایک طرف یہ کہتے ہیں عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہیں آتے دوسری جانب کہتے ہیں یہ ووٹ حاصل کرکے نہیں بلکہ انہیں خفیہ ہاتھوں نے مسلط کیا ہے یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اگر آپ انہیں تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر ان کے اسمبلی آنے یا نہ آنے سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف کے دور کا ریکارڈ بھی نکلوا کر چیک کرلیں پتہ چل جائے گا انہوں نے کتنے اجلاس اٹینڈ کئے اپوزیشن یاد رکھے ایسا بجٹ پیش کریں گے کہ انہیں احتجاج کا موقع ہی نہیں ملے گا۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -