ڈاہرانوالہ، جیولرز شاپ پر ڈکیتی  ڈاکو لاکھ مالیتی سونا،نقدی لوٹ کرفرار

    ڈاہرانوالہ، جیولرز شاپ پر ڈکیتی  ڈاکو لاکھ مالیتی سونا،نقدی لوٹ کرفرار

  

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) ڈاہرانوالہ شہر کے وسط میں  مین روڈ پر تھانے سے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 چند فرلانگ کے فاصلے پر بسم اللہ جیولر کی شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات،نامعلوم تین ڈاکو دن دیہاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ ایک ایک کر کے بسم اللہ جیولر کی شاپ میں داخل ہوئے اور دوکان کے مالک غلام چشتی رضا کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی رقم لوٹ کر پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاہرانوالہ کے تھانے کے آگے سے ہی گزرتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈاہرانوالہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔بعد ازاں ڈی ایس پی چشتیاں بھی جائے واردات کا معائنہ کرنے موقع پر پہنچ گئے اور شہر کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ماسک پہنے ہوئے 4بج کر 25 منٹ پر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دوکاندار کو یرغمال بنایا جبکہ پھر ایک ایک کر کے ڈاکو دوکان میں داخل ہوتے گئے اور دوکان میں موجود تمام سونے کے سیٹ سمیٹ کر،دوکان دار سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -