رحیم یارخان،39وارداتیں، ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،چھترول

رحیم یارخان،39وارداتیں، ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،چھترول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)نواحی علاقہ چوک نادر شہیدمیں مظفر گڑھ کا ڈکیٹ موٹر سائیکل چوری کرتے پکڑاگیا عوام نے درگت بنا کرپولیس کے حوالے کردیا۔تفصیل(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 کے مطابق تھانہ پکالاڑاں کے علاقہ چوک نادر شہید کے شخص کو سڑک پر دو نقاب پوش ڈاکوں نے روک کر اسلحہ کی نوک پراس کی جیب سے رقم موبائل اور نیا موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئیلٹنے والے شخص نے فون کرکے اپنے دوست رفیق خان کو ڈکیتی کا بتایا اور کہا کہ ملزمان چوک ناددر کی طرف آرہے ہیں جس پر رفیق خان نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ سامنے لوگوں کا ہجوم اور رکاوٹیں دیکھ کر ڈاکو بھاگنے لگے تو عوام نے ان کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ڈاکو نے بتایا کہ وہ مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور اس علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی غرض سے آئے تھے۔ عوام نے پولیس تھانہ چوکی تلے والا کو اطلاع فراہم کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیٹ کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔ڈکیتی کی پہلی واردات طاہر کالونی کے رہائشی چکن ڈیلر محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جو رات کے وقت سٹی ایریا سے وصولی کرنے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ طاہر کالونی کے ہی نزدیک دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر ڈیلر محمد شہزاد سے2لاکھ 76ہزارروپے کی نقدی چھین لی اور باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی دوسری واردات چک79پی کے رہائشی عامر حسین کے ساتھ پیش آئی جو اپنے سگریٹ پان کے کیبن پر موجود تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر عامر حسین سے 10ہزارروپے کی نقدی اور قیمتی سگریٹ کے پیکٹ چھین کرباآسانی موقع سے فرارہوگئے ڈکیتی کی تیسری واردات گلشن آباد کے رہائشی رائشی فضل الہی کے ساتھ پیش آئی جس نے پولیس پکار15پراطلاع دی کہ وہ اپنے سپر سٹور پر موجود تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر اس کے پاس موجود 35ہزارروپے کی نقدی چھین لی اور باآسانی موقع سے فرارہوگئیڈکیتی کی چوتھی واردات چک111پی کے رہائشی محمداطہر امیر کے ساتھ پیش آئی جس نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ رات کے وقت اپنے دوست کے گھر عباسیہ ٹان سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے چار نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اس کے پاس موجود 5ہزارروپے کی نقدی اے ٹی ایم کارڈ اور قومی شناختی کارڈ چھین لیا اور فرار ہوگئے ڈکیتی کی پانچویں واردات موضع تھیٹر پوستی کے رہائشی محمد فیصل کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹرسائیکل نمبریAEF-2446 پر نہر محمد واہ سے اپنے گھر کی جانب آرہا تھاکہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اس کے پاس موجود ہزاروں روپے مالیت کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی چھٹی واردات چک78پی ٹبہ والی کے رہائشی سرداراں جی کے گھرپر ہوئی جہاں دو نامعلوم مسلح ڈاکودیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر اس کی بیوی سے 1تولہ طلائی پوپا اور 1 کلو وزنی چاندی کے کڑے چھین کرفرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی ان وارداتوں کے متاثرین کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے لئے پولیس کوتحریری شکایات دی گئی ہیں جس کے باوجود پولیس نے تاحال ڈکیتی کی ان وارداتوں کے مقدمات کااندراج نہ کیا ہے جبکہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں تاجروں میں خوف وہراس پایاجاتاہے جنہوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجابآر پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھا کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔چوری کی پہلی واردات قادر پور کے رہائشی سراج احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شفیق احمد وغیرہ نے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چرا لیادوسری واردات چک 11 کے رہائشی محمد محسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 10 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری وارادت چک 5 کے رہائشی عبدالستار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے چوتھی واردات موضع طلبانی کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 24 ہزار روپے نقدی اور موبل آئل چرا لیے پانچویں واردات حافظ کالونی کے رہائشی محمد اشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم85 ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات موضع حمیرا کے رہائشی غلام اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے کی نقدی اور ٹریکٹر پارٹس چرا لیے ساتویں وارادت غازی پور کے رہائشی شہزاد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیااٹھویں واردات چک 14 کے رہائشی سخاوت علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں وارادت حیات لاڑ کے رہائشی محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں وارادت طاہر کالونی کے رہائشی محمد یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات شیخ زید ہسپتال کے رہائشی محمد اشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم کاشف نے 1 لاکھ34 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات بغداد کالونی کے رہائشی محمد نعیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیے تیرہویں واردات خواجہ فرید کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چودھویں واردات سبزی منڈی کے رہائشی عابد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پندرہویں واردات صادق آباد کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے74 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا سولہویں واردات مہر آباد کے رہائشی محمد توقیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا سترہویں واردات عزیز آباد کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا اٹھارویں واردات محلہ فیصل آباد کے رہائشی حسین الدین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا انیسویں واردات نہر کنارہ کے رہائشی شہباز رحمان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان26 ہزار 500 روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا بیسویں واردات سٹیلائیٹ ٹان کے رہائشی عبدالقادر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا اکیسویں واردات سپورٹس کمپلیکس کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 71 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بائیسویں واردات صدر بازار کے رہائشی حق نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے12 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیاتئیسویں واردات نواں کوٹ کے رہائشی محمد مظہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوبیسویں واردات ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی حافظ سعید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پچیسویں واردات خانبیلہ کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے10 ہزار روپے مالیت کی استری چرا لی چھبیسویں واردات جن پور کے رہائشی صادق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی ادوایات کنٹینر سے چرا لی ستائسویں وارادت فوجی چوک کے رہائشی نیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 ہزار200 روپے کی موٹر بجلی چرا لی اٹھاسویں واردات موضع واحد بخش کے رہائشی محسن علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم فرید نے ا لاکھ روپے مالیت کی پنچنی چرا لی انتیسویں وارادت واحد بخش کے رہائشی امیر بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 10 ہزار روپے مالیت کا بھوسہ چرا لیا تیسویں واردات خیر پور کے رہائشی روبینہ ناز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی اکتیسویں واردات ذیشان ٹان کے رہائشی محمد اکمل کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان اشرف وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کے پلاسٹک ڈرم اور دیگر سامان چرا لیا بتیسویں وارادت رسول پور کے رہائشی محمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے35 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ تینتیسوں واردات نورے والی کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے پولیس نے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
وارداتیں