معلمہ کا طالبعلم پر تشدد، کمرے میں  بند کردیا،والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج

معلمہ کا طالبعلم پر تشدد، کمرے میں  بند کردیا،والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج

  

 میلسی (تحصیل رپورٹر) سکول ٹیچر نے کمسن طالب علم کو تشدد کا نشانہ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 بناتے ہو ئے کمرے میں محبوس کر دیا والد کی در خواست پر پولیس نے سکول مالک اور لیڈی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق آرہ نمبر 2کے رہائشی ارشاد احمد کا 7سالہ بیٹا سائفن روڈ کے کمپری ہینسوسکول میں زیر تعلیم ہے گذشتہ روز ہوم ورک مکمل نہ ہو نے پر ٹیچر سادیہ نے مبینہ طور پر محمد رضوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اطلاع پر والد سکول پہنچا تو مرھم پٹی کے لیے بچہ حوالہ کرنے کی بجائے  مبینہ طور پر ٹیچر اور سکول مالک کامران نے بچے کو کمرے میں بند کر دیا والد کی رپورٹ پر پولیس نے سکول مالک اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -