ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، 20کروڑ واجب الادا،نوٹس جاری

ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، 20کروڑ واجب الادا،نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب صالحہ سعید کی جانب سے ملتان ڈویژن کے لیئے ماہ جون کا پراپرٹی ٹیکس ہدف 10 کروڑ (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
روپے مقرر کرنے اور ریکوری یقینی بنانے اور ناقص کارکردگی کے حامل انسپکٹرز سے سرکل واپس لینے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ایکسائز حکام ملتان نے بھی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کمر کس لی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان جلبانی نے گذشتہ روز اپنے آفس میں پراپرٹی ٹیکس زون 1 زون 2 کے ای ٹی او/ ایڈمن خالد حسین قصوری سمیت تمام سرکل انسپکٹرز کی میٹنگ میں ٹیکس ریکوری پر زور دیتے ہوئے نادہندگان کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے  اس ضمن میں باقاعدہ چاروں زونز کے ای ٹی اوز، اے ای ٹی اوز سمیت انسپکٹرز و کانسٹیبلز پر مبنی ٹیمیں تشکیل دینے سمیت نادہندگان کی جائیدادوں کی سیلنگ و ریکوری کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی ہے ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق   پراپرٹی ٹیکس کے بڑے 200 نادہندگان کے علاوہ 1500 چھوٹے نادہندگان شامل ہیں جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں قبل ازیں ان ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کیئے جاچکے ہیں جن کے مطابق 10 جون تک ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیدادوں کی سیلنگ، قرقی اور نادہندگان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی محاصل کی ریکوری کو یقینی بنانے اور رواں مالی سال کے اختتامی ماہ جون کے اوائل تک مقررہ ٹیکس اہداف کی 100 فیصد ریکوری کو یقینی بنانے کے لیئے ٹیکس نادہندگان کے خلاف تمام آپشن اختیار کیئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ شہر کے متعدد تجارتی مراکز، پلازوں، مارکیٹوں اور لگژری ہاوسز پر مبنی سینکڑوں بڑے ٹیکس نادہندگان کے ذمہ 20 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز پنجاب نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور حکومتی ٹیکسز کے حصول میں کسی سیاسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر ٹیکس ادا نہ کرنے والے عادی نادہندگان کے خلاف جائیداد کی سیلنگ، قرقی اور گرفتاری سمیت سخت اقدامات اٹھائے جائی۔
نوٹس جاری