2افراد قتل، حادثات میں 8جاں بحق، خاتون کی خودکشی

2افراد قتل، حادثات میں 8جاں بحق، خاتون کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، کبیروالا، بارہ میل، محسن وال، رحیم یارخان، اڈا پلا چودہ، ترنڈہ محمد پناہ، کوٹ ادو، خان پور، صادق آباد(وقائع نگار، نمائندگان) خاتون سمیت (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
دو افراد کو قتل کردیا گیا حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جھگڑ ے سے دلبرداشتہ خاتون  نے خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق  دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، کچہری سے واپس جانے والے با پ بیٹے پر مخالف کی فائر نگ، باپ جاں بحق بیٹا محفوظ، حملہ آوار فرار،تفصیل کے مطابق نواحی موضع ہتاراں کا رہائشی عبدالشکور ولد اللہ بخش پیروانہ سیال اپنے بیٹے محمد عامر کے ساتھ کچہری سے مقد مہ قتل کی پیشی سے فراغت کے بعد موٹر سائیکل نمبر ی KW/5148پر سوار گھرواپس جارہا تھا کہ ماڑی سہو جھنگ روڈ کے نزدیک عقب سے آنے والے مخالفین عابد پیروانہ سیال نے اگے آن کرروک لیا اورپستول سے سیدھی فائرنگ شروع کردی، جس دوران ایک گولی عبدالشکور کے سر میں لگی اوروہ موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا، قتل کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کبیروالا محمد اسحاق سیال موقع پر پہنچ گئے، بارہ میل پولیس نے نعش قبضہ میں لے کاروائی شروع کردی ہے۔خودکشی یاقتل،بولنے کی صلاحیت سے محروم شادی شُدہ خاتون کی گھر کے کمرے سے لٹکتی ہوئی نعش برآمد،پولیس نے کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ 130پندرہ ایل عبداللہ ٹاؤن میں زینب نامی خاتون جو بولنے کی صلاحیت سے محروم کی نعش سسرال میں گھر کے کمرے سے لٹکی ہوئی ملی ہے،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ گئی،جبکہ لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ زینب کو قتل کیا گیا ہے اورہمیں انصاف چاہیے،پولیس تھانہ سٹی کے مطابق معاملے کی تحقیق کررہے ہیں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تھانہ سٹی شجاعبادکے علاقے ٹریفک حادثہ30سالہ شخص دم توڑگیاہے،پولیس نیموقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کیمطابق ثنا اللہ اپنی ٹریکٹرٹرالی پر لکڑی کابورالوڈ کرکے شمل کے ہمراہ سوارہوکرجارہاتھاکہ سکندرآبادموڑکیقریب شمل جوٹریکٹرکیمڈگارڈپر بیٹھاہواتھابیقابوہرک نیچیگرگیااورشدیدزخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتیہوئیموقع پر ہی خالق حقیقی جاملا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نیجائے وقوعہ پر پہنچ کر شمل کی نعش قبضیمیں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنیکیبعد اہلخانہ کیحوالے کردی گئی۔سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی انسپکٹر کے دفتر کے سامنے فائرنگ کرنے والا شخص موقع  فرار-گزشتہ روز موضع جھنگی کا رہائشی 21 سالہ نوجوان محمد ساجد جوکہ اپنی موٹر سائیکل سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ چک 3 ایل گڑھی روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو کراس کرتے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی گدھا ریڑھی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث موقع پر دم توڑ گیا۔تلمبہ جنگل ڈیر ے والا کے قریب حفیظ الر حمن ولد غلام محمد نامی شخص پاوں پھسلنے کی وجہ سے نہر میلسی لنک میں گر کر ڈوب کر دم توڑ گیا،جس کی لانعش کو نہر سے نیکل کر ورثے کے حوالے کر دیا، ورثا نے بتایا کہ حفیظ الر حمن کا ذہنی توزان درست نہیں تھا۔   مکان کی تعمیرکے دوران لفٹر مالک مکان پرآن گرا، موقع پر جاں بحق، گزشتہ شب محلہ پیر کبیرؒ میں رہائش پذیر نو جوان قانون دان ریاض شاہد پنیاں،مر حوم مدرس حاجی منظور الحق پنیاں،میاں ظہورالحق کے بھائی سرفرازاحمد پنیاں کے زیر تعمیر مکان کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک ملبہ اوپر پہنچانے والا بھاری بھر کم لفٹر ٹوٹ کر اس پر آن گرا، لفٹر اوپر گرنے پرریاض شاہد موقع پر خالق حقیقی سے جاملے، مر حوم کی نما ز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم چا ر بچوں کے باپ تھے۔ بستی مولوی کی گوٹھ ٹلو روڈ کے رہائشی 2 کمسن بچے 8 سالہ سکندر علی اور 11 سالہ محمد قاسم جوکہ علاقہ میں بناے ہوئے پانی سے بھرے تالاب کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک پاں پھسلنے کے باعث پانی میں جاگرے اور ڈوب گئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا اور گھنٹوں بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردیں۔ سکندر علی اور محمد قاسم کی لاشیں گھر پہنچنے پر والدین غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقہ بھر میں صف ماتم بچھ گیا۔ جہانیاں کے نواحی گاں 121 دس آر کا رہائشی کانسٹیبل چوہدری محمد افتخار خانیوال پولیس لائن سے ڈیوٹی ختم کر کے واپس جہانیاں آ رہا تھا کہ کھوکھے والا ہسپتال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مرحوم کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاں 121 دس آر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران،وکلا،صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 6 جون بروز اتوار انکے آبائی گاں 121 دس آر میں ہو گی  ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی موضع غفورا آباد کے رہائشی رشید احمد کا 18 سالہ بیٹا راشد لڑکوں کے ساتھ دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش تاحال نہ مل سکی اطلاع ملنے پر لیاقتپور اور علی پور سے ریسکیو ٹیمیں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کر دی ہے موضع علورڈ میں ساجد سہارن کی بیوی تسلیم بی بی کی طبیعت خراب ہوئی جس نے اپنے خاوند ساجد سہارن کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا کہا،موٹر سائیکل خراب ہونے پر ساجد سہارن کو موٹرسائیکل بنوانے میں دیر ہوگی جس پر غصے میں آ کر اس کی بیوی  تسلیم بی بی  نے کالا پتھر کی پڑیا پی لی جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی تشویشناک حالت کیباعث تسلیم بی بی  کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ بعدازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،پولیس محمودکوٹ نے خودکشی کی کوشش کرنے پر تسلیم بی بی کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ نمبر 210/21زیر دفعہ 325درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
حادثات