جام پور:میپکو کی غفلت سے محنت کش کی ہلاکت پر ایم این اے جعفر لغاری کی ورثاء کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

جام پور:میپکو کی غفلت سے محنت کش کی ہلاکت پر ایم این اے جعفر لغاری کی ورثاء کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 جام پور  (نمائندہ خصوصی ) ممبر قومی اسمبلی کاڈی ایس پی جام پو رکو  واپڈ ا کے اہکاروں کی سازش کی وجہ سے ہلاک(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 ہونے والے عطاء اللہ ببر کے ورثاء کومکمل انصاف فراہم کرنے کا حکم۔ قتل کے مقدمہ تین سو دو کی دفعات کو ختم نہ کرنے اور میرٹ پر انصاف دینے کی ہدایت۔  ملزمان نے عبوری ضمانت کرالی۔ صلع کے لیے کوشیش تیز کر دیں۔ ڈی ای ایس پی ممبر قومی اسمبلی کو مرحوم کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل گلشن اباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او  عبدالخالق خان  جروار۔ لائن سپریڈنیٹ جام اے ڈی اور ایل ایس محمد علی قیصر عباس نے غریب محنت کش عطاء اللہ ببر کو کھمبے پر چڑھا کرکے گریڈ سے بجلی چالو کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ایس ڈی او عبدالخالق جروار سمیت تمام ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی جعفرخان لغاری وڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے مرحوم کے ورثاء سے اظہار افسو س کیا اور وقوعہ کے بارے میں اگائی حاصل کی۔ سابق چیرمین قمر خان احمدانی کی طرف سے دیے گئے اعشایہ میں ڈی ایس پی پرویز احمد احمدانی کو طلب کر کے مرحوم کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کرتے ہوئے قتل تین سو دو کی دفعات کو بحال رکھ کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی نے مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دوسری طرف ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے   نو جون تک صرف ایس ڈی او نے  عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ ملزمان نے صلع کے لیے کوشیش تیز کر دی ہیں۔ سماجی ومذہبی حلقوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
ہدایت