جامعہ کی کامیابی میں رضا کار طلباء کا بڑا ہاتھ ہے، اطہر محبوب

جامعہ کی کامیابی میں رضا کار طلباء کا بڑا ہاتھ ہے، اطہر محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورو رپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رضا کار طلباء و طالبات کے لیے تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔پروفیسر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ کے رضاکار طلبا و طالبات جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے حالیہ دو برسوں میں 33ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو داخلہ فراہم کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کامیاب داخلہ مہم پر یونیورسٹی کی برملہ تعریف کی ہے۔ اسی طرح تعلیمی حلقوں نے بھی تدریسی پروگراموں اور داخلوں میں غیر معمولی اضافے پر جامعہ اسلامیہ کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ اس کامیابی میں رضاکار طلباء وطالبات کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ایڈمیشن مراکز میں ہزاروں کی تعداد میں آنے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کی رہنمائی کی۔ یہ طلباء وطالبات داخلہ مہم کے دوران دی گئی ذمہ داریاں  بڑی محنت اور لگن پوری کرتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ممبر سینڈیکیٹ سمیرا ملک، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید،ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹراظہر حسین،ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفیئرزمیڈیم فاطمہ موجو دتھیں۔تقریب میں داخلہ مہم میں حصہ لینے والے رضا کارطلباء و طالبات کو شیلڈ اور اسناد دی گئی۔
اطہر محبوب