بجٹ میں ریلیف کیلئے جامع پروگرام وضع کیاجارہا ہے، آصف مجید

بجٹ میں ریلیف کیلئے جامع پروگرام وضع کیاجارہا ہے، آصف مجید

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن حکومت کمزور طبقے کے تحفظ کو(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

یقینی بنائے گی، خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام عوامی مسائل کے حقیقی خاتمہ کی جانب اہم پیش رفت ہے،پی ٹی آئی کی حکومت دعوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے، حکومتی نمائندے عام آدمی کو درپیش تمام مسائل کو بلا تاخیر حل کرنے کے مشن پرشبانہ روز کام کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرشہرکی مختلف یونین کونسلزسے ملاقات کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک رکھتی ہے،جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اپنے دورہ پر ضلع کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے جس میں شاہرات کی تعمیر و مرمت، صحت وتعلیم، صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام فلاح و بہبود اور سیاحت و تفریح کے متعدد منصوبے شامل ہوں گے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -