کرونا کے وار جاری،ملتان 2‘ڈیرہ میں 3افراد جاں بحق
ملتان، ڈیرہ،رحیم یارخان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، راجن پور(وقائع نگار، نمائندگان) کرونا کے وار جاری نشتر ملتان میں دو ڈی جی خان میں تین افراد جاں بحق ہوگئے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
رحیم یارخان میں کیسز میں کمی راجن پور، مظفر گڑھ، کوٹ ادو میں ویکسی ن یشن کا عمل تیز تونسہ کوٹ چھٹہ جام پور روجھان، کوٹ مٹھن، فاضل پور، شاہ محمد سینکڑوں متاثرین صحت یاب ہوگئے بیرون ممالک سے آنے والوں کے ٹیسٹ رپورٹ جاری کئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہ آیا نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 817 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک، شبہ میں 51 مریض زیر علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331، 175 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج,تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 70 سالہ حبیب اللہ، اور مظفر گڑھ کے 70 سالہ وزیر احمد نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل 2020 سے 3 جون 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 817 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے جن میں سے 40 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 20مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 51 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 348 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 568 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت 175 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 24 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے ضلع بھر میں کورونا کے کیسسز میں بتدریج کمی۔ملتان میں کورونا کے مثبت کیسسز کی شرح ایک عشاریہ صفر چار رہ گی۔محکمہ صحت ملتان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار و اکیاسی مریضوں کے ٹیسٹ کے گے۔24سو 55 مریضوں کی کورونا رپورٹس منفی آئے ہیں۔26 مریضوں میں کورونا کے مرض کی تصدیق ہوی۔جبکہ ضلع میں ایکٹیو کیسسز کی تعداد 815 ہے۔76 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔کورونا کے کل 54 مریض زیر علاج ہیں۔47 مریض نشتر اور 7 نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔761 مریض گھروں میں آسولیٹ ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 2جون 2021تک لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کرنے کیلئے 129182شہریوں کو ایپ پر رجسٹرکیاگیا ان میں سے پہلی خوراک کیلئے 61181اور دوسری خوراک کیلئے 19674 افراد کی رجسٹریشن کی گئی. انہوں نے بتایاکہ رجسٹرڈ افراد میں سے 42814 افراد کو پہلی جبکہ 14688افراد کوویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی. ڈپٹی کمشنر نے مراسلہ میں کہا ہے کہ ضلع میں اوسط 1750 افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش رہی او راس وقت بھی ضلع میں 23654 افراد کو ویکسین دینے کیلئے دستیاب ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے کینال ریسٹ ہاوس، غازی میڈیکل کالج، ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، گورنمنٹ بوائز کالج تونسہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے علاوہ پانچواں سنٹر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں کام کر رہا ہے. انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کیلئے آنے والوں کو بلاامتیاز ویکسی نیشن کی جا رہی ہے. انہوں نے بتایاکہ میڈیکل سٹاف، وکلاء، جوڈیشری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مذہبی مدارس اور دیگر طلبہ، معذور افراد کے علاوہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اساتذہ کیلئے الگ ویکسی نیشن کاونٹر بنائے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہاہے. ڈیرہ غازیخان میں کرونا وباء کی شدت میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 3مزید مریض جاں بحق اور 15نئے مریض سامنے آگئے، تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل کرونا کے3 مریض ڈیرہ کی سکینہ مائی، محمد اسلم اورشاہ صدر دین کی شریفاں جاں بحق ہو گئے ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 35مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 8مریض وینٹی لیٹر زپر ہیں جبکہ 1مریض کی حالت تشویشناک ہے11میں کرونا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کوٹ ادو کے 2 ویکسینیشن سنٹروں میں دوسری خوراک کے لیے چائنا کی سائنو فارم ویکسین نایاب ہو گئی، دوسری خوراک لگوانے والے سینکڑوں لوگوں کو 21 دن گزرنے کے باوجود میسج نہ آئے،سینکڑوں لوگ پریشان، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری کے 2سنٹرز میونسپل کمیٹی آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں دوسری خوراک کے لئے چائنہ کی ویکسین سائنو فارم ویکسین کی شارٹیج ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دوسری خوراک لگوانے والے سینکڑوں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سرکاری طور پر دوسری خوراک21دنوں کے بعد لگائی جاتی ہے جس کا میسیج کاانا لازمی ہے مگر 21 دن گزرنے کے باوجود 116 سے دوسری خوراک کا میسج بھی سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو میسج آنا بھی بند ہوگئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ 2سنٹرو ں کے لیے 2سو ویکسین روزانہ آرہی ہیں جو پہلی خوراک والے افراد کو لگائی جارہی ہے جبکہ دوسری خوراک لگوانے والوں کو انتظار کا مشورہ دیا جارہا ہے کورونا وائرس کیسزز میں کمی آنا شروع ہوگئیگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد میں تصدیقایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹکورونا وائرس سے متاثرہ 22 افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ وائرس سے مزید دو افراد چل بسے ضلع میں کورونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد 5555 ہلاکتوں کی تعداد210 ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاری کردہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں انوار الحقعالیہ رحمنشاہد حسینمحمد سلیمخالدہ پروینشبیر احمد مقبولاں بی بیشاہد سلیمصغراں بی بی اور کاشف مجید شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ایسو لیٹ کر دیا گزشتہ روز محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5555جبکہ اموات کی تعداد 210 تک جا پہنچی صحت یاب ہونے والے 5085ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22افراد نے کورونا کو شکست دے دی۔3 افراد شیخ زید ہسپتال آئی سی یو وارڈ 4 افراد آر وائی اور17افراد شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک میں زیرعلاج ہیں جبکہ 236 افراد کو ایس او پیز کے تحت ہوم ایسو لیٹ کر دیا گیا۔ضلع راجن پور میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔فوکل پرسن برائے کورونا ویکسی نیشن ڈاکٹر علی ہاشم خان کے مطابق ضلع راجن پور میں اس وقت کل 32ہزار6جس میں 27ہزار 8سو41شہری جبکہ فی میل ایل ایچ ویز 4ہزار1سو65شامل ہیں کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ضلع میں 5ویکسی نیشن سنٹرز تحصیل راجن پور2،تحصیل جام پور2اور تحصیل روجھان 1کام کر رہے ہیں۔جبکہ کوٹ مٹھن،فاضل پور،شاہ والی اور محمد پور میں بہت جلد سنٹرز قائم کر دیئے جائیں گے۔مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں ویکسینیشن سنٹر پر محکمہ تعلیم کے میل اور فی میل سٹاف کیلئے علیحدہ کاونٹر قائم،مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر کے فوکل پرسن ڈاکٹر مہر کامران نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے سٹاف کیلئے علیحدہ رجسٹریشن اور ویکسینیشن کاونٹر قائم کر دیئے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ تاحال انہیں 1500 اساتزہ کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے اور 5 دن میں ان کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدائت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 5 دنوں میں 1500 اساتزہ کی ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا جائے گا دی ویمن یونیورسٹی ملتان کو فری ماسک بنانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا نشتر میں ڈیسک قائم تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں اساتذہ اور انتظامی افسراں اور سٹاف کی کوڈ ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں فوکل پرسن خرم شہزاد (ایڈیشنل رجسٹرار) نے کہا کوڈ 19 وبا کے پیش نظر ہمارا بنیادی مقصد اساتذہ،طالبات اور سٹاف کو صحت مندانہ ماحول مہیا کرنا ہے اس کیلئے ویکسنیش عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تمام افسراں اور ان کے ماتحت عملے کے لئے ویکسنیش سنٹر نشتر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے خرم قریشی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوتے ہی یونیورسٹی ماسک فری جائے گی وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق سارے ملازمین کو ویکسی نیشن سات جون سے قبل مکمل کرانا ہوگی محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے بیرون ممالک سے ملتان ایر پورٹ آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ 5 می سے لیکر 3 جون تک مختلف فلایٹس سے پہنچنے والے کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوی ہے۔جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ ہے۔
کرونا