پاکستان کی خبر پرایکشن: بغیر نقشہ منظوری، غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والا ”سی پیک مال“ مسمار 

پاکستان کی خبر پرایکشن: بغیر نقشہ منظوری، غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والا ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان کی خبر پر ایکشن نادرن بائی پاس(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 پر بغیر نقشہ و بائی لاز کی منظوری غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے سی پیک مال کو گرا دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ روز مذکورہ غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے شاپنگ مال کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤ ن پلاننگ اور انفوریسمنٹ ٹیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کی مذکورہ کارروائی کے دوران پیس سٹی نادرن بائی پاس میں زیر تعمیر سی پیک کے نام سے شاپنگ ما ل کی گرائی کر دی ہے جبکہ پلازہ مالک کو نقشہ کی منظوری تک تعمیرات نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ روزنامہ پاکستان میں مذکورہ غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے پلازہ کی نشاندہی کی گئی تھی۔  مذکورہ انفوریسمنٹ ٹیم نے دیگر کارروائی میں نادرن بائی پاس روڈ موضع نیل کوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے رائل انٹرنیشل کے نام سے غیر قانونی کمرشل تعمیر شدہ سکول کو سیل کر دیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسامہ نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشلائزیشن،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر ز،انفورسمنٹ عملہ،ہیوی مشینری اور نفری پولیس ہمراہ تھے۔

ایکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -