امریکا میں نامعلوم شخص کی پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

  امریکا میں نامعلوم شخص کی پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار زخمی

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شہر ولمنگٹن میں واقع رہائشی عمارت سے ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس آفیسر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ، امریکی شہر ولمنگٹن میں پولیس ایمرجنسی کال پر موقعہ پر پہنچی تو ایک شخص نے رہائشی عمارت سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین پولیس آفیسر زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں کر تلاشی شروع کر دی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ریسکیو سروسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -