کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کر دیا

کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کر دیا

  

  اسلام آباد (آن لائن) کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے ریڈ بک کا 9واں ایڈیشن جاری کردیا۔  تفصیلات کے مطابق چار سال بعد ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں 93نئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ نئے ایڈیشن میں مطلوبہ اور خطرناک دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں مذکورہ تنظیموں کے دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔  ایڈیشن میں  داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے نام شامل ہیں۔انصار الشریعہ،لشکر جھنگوی،جند اللہ پاکستان،سپاہ محمد پاکستان کے نام  بھی ایڈیشن میں شامل ہیں۔ سندھ ریولوشنری آرمی اور بلوچ لبریشن آرمی کے نام بھی  شامل ہیں۔ ریڈ بک میں امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ریڈ بک کے مطابق داعش کے 12، القاعدہ کے18دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے23،انصار الشریعہ کے4نام بھی  شامل ہیں۔ لشکرجھنگوی کے13اور جند اللہ پاکستان کے 2نام شا مل ہیں۔ سپاہ محمد کے24انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں سندھ ریولوشنری آرمی کے4،بلوچ لبریشن آرمی کے5نام شامل ہیں۔ ریڈ بک میں لیاری گینگ وار کے35مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ سابقہ ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن میں شامل کئی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آٹھویں ریڈ بک سے 10دہشتگرد گرفتار،7دہشتگرد مارے گئے5دہشتگردقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق2دہشتگردافغانستان اور شام میں ہلاک ہوئے۔

نواں ایڈیشن 

مزید :

صفحہ اول -