پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے، خاور علی شاہ

پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے، خاور علی شاہ

  

  کبیروالا(نامہ نگار)  پاکستان،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپورکردارادا کررہا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

بزدار کے بلند ویژن میں ”جنوبی پنجاب“کی محرومیوں کا خاتمہ،خطے کی ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ولین ترجیحات میں شامل ہیں،ماضی میں حکومتی ترقیاتی فنڈز سیاسی اقرباء پروری اورکرپشن کی نذر ہونے سے عوام کومسائل سے نجات دلانے کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے،ان خیالات کا اظہار قائدسید گروپ،ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسیدخاورعلی شاہ نے قتال پور کے مختلف مقامات سرائیکی شاعر فہد حسین قتالپوری کے بھائی، والدہ،منور عباس انصاری اور کوثر عباس انصاری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں مستحکم اورمضبوط ریاست بنانے کیلئے حکومت سمیت تمام اداروں اور عوام کو اپنے اپنے حصے کا کردارادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگااوراپنے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔قبل ازیں ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسیدخاورعلی شاہ نے مرحومین کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے بلندی درجات کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -