ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور  کے ڈاکٹرز، ایم ایس آمنے سامنے

ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور  کے ڈاکٹرز، ایم ایس آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 را جن پور(نامہ نگار)  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ایم ایس انعام اللہ جمالی کے رویہ کے خلاف سراپا احتجاج (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
بنے ہوئے ہیں۔میڈیکل ایسوسی ایشن راجن پور کے صدر ڈاکٹر جلیل الرحمن کا کہنا ہے ایم ایس انعام اللہ جمالی ہسپتال کے ڈاکٹروں  کو لادی اور چھوٹوں گینگ کے ناموں سے پکارتاہے اور انتہائی ہتک آمیز رویہ روا رکھا ہوا ہے بہاولنگر  سے تبدیل ہو کر یہاں آنے والے ایم ایس جمالی کے خلاف کروڑوں روپے سرکاری فنڈز خرد برد کرنے کے انٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں وہاں  کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے طویل جدوجہد کے بعد اسے تبدیل کرایا گیا جبکہ دوسری طرف ایم ایس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہسپتال سے غیر حاضر رہنے لگے تو میں نے  عدم حاضری پر تنخواہ بند کی تو وہ سیخ پا ہو گئے۔ہسپتال کے باہر انہوں نے لیبارٹریز قائم کر رکھی ہیں دانستہ طور پر ایکسرے پلانٹ اور دیگر مشینری خراب کی جاتی ہے مریضوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرا کر لائیں ہسپتال کے اندر بھی مقررہ ریٹ سے زیادہ ٹیسٹ اور ایکسریکی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔ خوبصورت نرسوں کی ڈیوٹی اپنے ساتھ لگواتے ہیں اخلاقی پستی کا شکار ہیں۔ایم ایس نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ صورتحال سے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کو آگاہ کر چکا ہوں۔عوامی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فوری اصلاح احوال  کیلئیاقدامات کریں اس حالت میں ڈاکٹر ہسپتال میں اپریشنز اور مریضوں کا علاج و معالجہ ٹھیک طریقے سے کرنے کے قابل نہیں رہے کوئی بھی انہونی ہو سکتی ہے پنجاب حکومت فوری نوٹس لیکر حالات کو بہتر بنا کر مریضوں پر رحم کریں۔
آمنے سامنے