ملک مشکلات سے نکل چکا، اب خوشحالی کا دور آرہا ہے، جعفر لغاری

ملک مشکلات سے نکل چکا، اب خوشحالی کا دور آرہا ہے، جعفر لغاری

  

 جام پور  نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ عمران خان کی کامیا ب پالیسوں کی وجہ سے ملک مشکلات (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

سے نکل چکا ہے۔ اب خوشحالی کا دور آرہا ہے۔ وفاقی بجٹ مثالی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے سابق ناظم سردار قمراحمد خان احمدانی کی طرف سے دیے گئے اعشایہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ سابق ناظم محمد افضل خان۔ سیف اللہ۔ رانا شہباز خان۔ سابق صدر بار امیر امجد خان پتافی ایڈوکیٹ۔ گل شیر خان ڈھانڈلہ۔ڈاکٹر ندیم احمد احمدانی۔ بھولا خان ڈینہ۔ قاسم خان لنگرانہ۔ حسین تبسم۔ لیاقت بشیر کچبانی۔ سیف اللہ خان ٹھمبر ملک رفیق خان گجر۔ اسٹنٹ کمشنر فاروق احمد۔   ڈی ایس پی پرویز احمد خان احمدانی۔ڈی ایس پی پیٹرولنگ حافظ غلام فرید۔ ڈی ایس پی ملازم حسین رمدانی۔      اسحاق جان خان۔ عبدالغفار خان برمانی۔ فاروق احمد لغاری۔ غلام مصطفی خان۔ جاوید احمدانی۔ عبدالجبار خان لشاری۔ ممتاز نازک خان احمدانی۔ میر محمد احمدانی۔ ناظم احمدانی۔ سیٹھ سیف اللہ سومرہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے ملک بحران سے نکل آیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے طلائی والا۔ کوٹ طائر۔ کوٹ جانوں۔ تتاروالا یونین کونسلوں میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے میٹل روڈ۔ پلیات۔ چارہ جات نالی گلی سولنگ اور دیگر تعمیر نو کے کاموں کا افتتاح کیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا ووٹ کی پرچی عوام کے دلوں پر راج کرکے حاصل کریں گے۔ سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا کہ الیکشن میں عوا م سے کیے گئے وعدہ ہر صورت پورے کریں گے۔ مخالفین کا عوامی میدان میں کھل کرکے مقابلہ کریں گے۔

جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -