جنوبی پنجاب میں المناک واقعات کی انتہا: رحیم یار خان: کھیتوں میں کام کرتے نوجوان کو قتل کرکے جلا دیا گیا 

جنوبی پنجاب میں المناک واقعات کی انتہا: رحیم یار خان: کھیتوں میں کام کرتے ...

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)قتل کا دل دہلانے والا واقعہ کھیتوں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

میں کام کرنے والے 28 سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد زندہ کو آگ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیکر آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی خانپور کی حدود کی ملک آباد کے علاقہ سے تشدد شدہ جلی ہوئی لاش برآمدہوئی۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت 28 سالہ نوجوان محمد عمران ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی۔ چچا کے مطابق مقتول محمد عمران کھیتوں میں کام کرنے گیا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوگیا اور نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دل دہلانے والا واقعہ پیش آنے پر علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ قتل کے اس واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیکر آر پی او بہاولپورزبیر احمد دریشک سے رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -